افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ میں طالبان کا اہم کمانڈر ہلاک

افغانستان کے صوبہ غورمیں امریکی ڈرون حملہ کے نتیجے میں طالبان کا اہم کمانڈر اور شیڈو گورنر عبدالقیوم عرف روحانی ہلاک ہو گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ غورمیں امریکی ڈرون حملہ کے نتیجے میں طالبان کا اہم کمانڈر اور شیڈو گورنر عبدالقیوم عرف روحانی ہلاک ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغان صوبے ہلمند میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر 5ساتھیوں سمیت ہلاک ہوا ہے۔ہلاک طالبان کمانڈر عبدالقیوم عرف روحانی صوبے غور میں طالبان کا شیڈو گورنر تھا۔ امریکی ڈرون حملہ گزشتہ روز صوبے ہلمند کے علاقے بھرامچہ میں کیا گیا، طالبان کمانڈر بھرامچہ میں اپنے 5ساتھیوں کے ساتھ سفر کرتے ہوئے ڈرون طیارے کا نشانہ بننے کے بعد ہلاک ہوگئے۔

News Code 1886172

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =