عمران خان کو اگلا وزیراعظم جیل بھیجے گا

پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ناتجربہ کار حکومت نہیں چل سکے گی اور عمران خان کو اگلا وزیراعظم جیل بھیجے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ناتجربہ کار حکومت نہیں چل سکے گی اور عمران خان کو اگلا وزیراعظم جیل بھیجے گا۔پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ناسمجھ وزیراعظم سے ملک نہیں سنبھالا جارہا، الیکشن میں لائی گئی کٹھ پتلیوں سے کام نہیں چلتا، یہ حکومت ملک نہیں سنبھال سکتی اور حالات بہت سنگین ہیں، تاہم بدترین جمہوریت بہترین آمریت سے بہتر ہوتی ہے، اسی لیے پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں تاکہ کسی اور قوت کو نظام لپیٹنے کا موقع نہ ملے اور ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، تاہم پی ٹی آئی حکومت کی نظام توڑنے کی پوری کوشش ہے ۔

آصف زرداری نے کہا کہ  یہ ناتجربہ کار حکومت ہے جسے سیاسی سمجھ بوجھ نہیں، ون یونٹ کے خلاف ہم نے جدوجہد کی تھی اور موقع ملا تو آئین میں ترمیم کی، اب یہ حکومت اٹھارویں ترمیم سے متعلق کچھ شقوں کا بہانہ بناکر آئین کو منسوخ کرنا چاہتی ہے، ہم حکومت کی اس کوشش کی بھرپور مخالفت کریں گے، تاہم موجودہ حکومت نہیں چل سکے گی اور اگر اسے خطرہ ہوا تو اسے ہم نہیں بلکہ وہی طاقتیں سپورٹ کریں گی جو لے کر آئی ہیں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان انتقامی کارروائیاں کررہے ہیں اور کہتے ہیں ساری اپوزیشن کو جیل میں ڈالوں گا، ہم میں جیل جانے کی صبر و برداشت ہے لیکن کیا عمران خان خود جیل جانا برداشت کرسکتے ہیں، جیسی کرنی ویسی بھرنی، نواز شریف نے احتساب عدالتیں اور قانون میرے لیے بنائے تھے لیکن خود ان کے گلے پڑگئے اور آج وہ کٹہرے میں کھڑے ہیں، عمران خان آج اپوزیشن کو جیل بھیجیں گے لیکن آنے والا وزیر اعظم انہیں بھی جیل بھیجے گا۔

News Code 1886171

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 7 =