کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خالی پلاٹ میں کھڑی کار میں دھماکہ

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خالی پلاٹ میں کھڑی کار میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خالی پلاٹ میں کھڑی کار میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خالی پلاٹ میں کھڑی کار میں دھماکہ ہوا جس کے بعد کار میں آگ لگ گئی اور گاڑی مکمل تباہ ہوگئی، دھماکے سے قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ واقعے کے بعد  پولیس اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئے اور آگ کو بجھا دیا تاہم واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ادھر علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد فائرنگ  کی آوازیں بھی آئیں جب کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار افراد کو جاتے ہوئے دیکھا گیا، پولیس کے مطابق جس گاڑی کو دھماکے کے لیے استعمال کیا گیا وہ گزشتہ روز شام 6 بجے جمشید کوارٹرز کے علاقے سے چھینی گئی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ دیسی ساختہ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جس کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا تھا۔

News Code 1886136

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =