پاکستان اور چین کی مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز

پاکستان کے شہر کراچی میں پاک چین مشترکہ بین الاقوامی فضائی مشق شاہین VII کا آغاز ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں پاک چین مشترکہ بین الاقوامی فضائی مشق شاہین VII کا آغاز ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاک چین مشترکہ فضائی مشق پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ایئربیس پر شروع کی گئی ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مشق میں شامل چینی فضائیہ کا دستہ پائلٹس، ایئر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے کے ساتھ فائٹر، بمبار اور اواکس طیاروں پر مشتمل ہے۔پاکستانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشقوں سے فضائی افواج کے درمیان تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔ پاکستان اور چین کے درمیان قریبی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کی افواج دفاع اور سکیورٹی میں بھرپور تعاون کرتی ہیں۔ فضائی مشق ’شاہین VII ‘ چینی فضائیہ کے ساتھ ہونے والی فضائی مشقوں کے سلسلے کی ساتویں مشق ہے جو کہ ہر سال دونوں ملکوں میں باری باری منعقد ہوتی ہیں۔ گزشتہ سال چین کے ایک آپریشنل ایئربیس پر منعقد ہونے والی شاہین VI مشقوں میں پاک فضائیہ کے دستے نے شمولیت کی تھی۔

News Code 1886130

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =