بحرینی کابینہ نے استعفی دیدیا

بحرینی کابینہ نے بحرین میں نمائشی انتخابات کے بعد استعفی دیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرینی کابینہ نے بحرین میں نمائشی انتخابات کے بعد استعفی دیدیا ہے۔ بحرینی وزير اعظم خلیفہ بن سلمان نے کابینہ کا استعفی بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کو پیش کردیا ہے۔

بحرینی ذرائع کے مطابق بحرینی کابینہ نے قانون کی دفعہ 33 کے مطابق انتخابات کے بعد اپنا استعفی  بحرین میں نئی کابینہ کی تشکیل کے لئےبحرینی بادشاہ کو پیش کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بحرین کا بادشاہ امریکہ اور اسرائیل نواز ہے جو مسلمانوں کی صفوں میں اختلاف ڈال کر بحرین پر حکمرانی کررہا ہے۔

News Code 1886129

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =