سرگودھا میں والد اور سوتیلی والدہ نے ڈیڑھ سالہ بیٹی کا گلا کاٹ دیا

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے سرگودھا میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں والد اور سوتیلی والدہ مالی حالات بہتر کرنے کے لیے جعلی عامل کے کہنے پر اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کا گلا کاٹ کر اسے قتل کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے سرگودھا میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں والد اور سوتیلی والدہ مالی حالات بہتر کرنے کے لیے جعلی عامل کے کہنے پر اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کا گلا کاٹ کر اسے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق سرگودھا میں تھانہ اربن ایریا کے رہائشی مظاہر رسول نے اپنی دوسری اہلیہ کے ساتھ مل کر اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی سویرا کا گلا تیز دھار آلے سے کاٹ دیا۔ پولیس کے مطابق دونوں لاش کو ہسپتال لائے تھے جہاں ہسپتال کے عملے نے پولیس کو اطلاع دی۔  واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے میاں بیوی کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچے کے والدین کا کہنا تھا کہ رات گئے جنات نے بچے کا گلہ کاٹ کر مار دیا تھا۔ پولیس کے مطابق اس سے قبل بھی جعلی عامل کے کہنے پر کم عمر بچی کے بازوں پر کٹ لگائے گئے تھے۔ تفتیش کے دوران والد مظاہر رسول نے اعتاف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میری بچی پر جن کا اثر تھا وہ مختلف آوازیں نکالتی تھی، میں اور میری اہلیہ ڈر گئے تھے۔

News Code 1886122

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =