شہباز کی اہلیہ شہباز سے ملنے کے بعد پریشان

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا ہے کہ میں شہباز شریف سے ملاقات کے بعد بہت پریشان ہوں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا ہے کہ میں شہباز شریف سے ملاقات کے بعد بہت پریشان ہوں ۔  پاکستان قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما  شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف سے ملاقات کے بعد بہت پریشان ہوں، اسلام آباد میں جو شہباز صاحب کے بلڈ ٹیسٹ ہوئے اُن میں کچھ غیر معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ تہمینہ دُرانی  نے کہا کہ شہباز شریف کینسر سروائیور ہونے کی وجہ سے لندن میں باقاعدگی سے بلڈ ٹیسٹ وغیرہ کرواتے تھے جب کہ ان کے چیک اپ کے لیے ابھی تک میڈیکل بورڈ تشکیل نہیں دیا گیا۔ شہباز شریف کو کرپشن اور مالی بدعنوانیوں میں کئي مقدمات کا سامنا ہے۔

News Code 1886119

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =