کراچی میں پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ غیر ملکی جدید اسلحہ کا ذخیرہ بھی برآمد کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ غیر ملکی جدید اسلحہ کا ذخیرہ بھی برآمد کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق  پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلشن اقبال ڈسکو بیکری کے قریب کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر فاروق کو گرفتار کرلیا جو 2007 سے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے اور 2013 ميں آپريشن کے بعد گرفتاری کے خوف سے روپوش ہوگيا تھا۔ ملزم اسلحہ کی ترسیل کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے اور اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمد ہوا۔ اسے قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ادھر کراچی کے علاقے بہادر آباد میں پولیس نے کڈنی ہل پارک میں چھاپہ مارکر غیر ملکی جدید اسلحہ کا مدفون ذخیرہ برآمد کرلیا۔ ایس ایس پی غلام اظفر مہیسر نے بتایا کہ بہادر آباد پولیس نے نسیم عرف بلڈر کو ٹیپوسلطان روڈ پر مقابلے کے بعد گرفتار کیا اور اس کی نشاندہی پر اسلحہ کی برآمدگی ہوئی جس میں لانگ رینج کی روسی اسنائپر رائفل، سائلنسر لگی ایک کلاشنکوف اور 4 پستول شامل ہیں۔

News Code 1886116

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =