پاکستانی صدر کا عوام کو ملکی اشیاء خریدنے کا مشورہ

پاکستان کے صدرعارف علوی نے پاکستانیوں کو ملکی اشیاء خریدنے کا مشورہ دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صدرعارف علوی نے پاکستانیوں کو ملکی اشیاء خریدنے کا مشورہ دیا ہے۔ صدرعارف علوی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانیوں کو غیر ملکی اشیاء کی خریداری سے اجتناب کرنا چاہئیے اور روپے پر دباؤ کے باعث پاکستان میں بنی اشیاء خریدنا چاہیے۔ صدرعارف علوی نے کہا کہ اگر ہم ملکی اشیاء پر غور کریں تو روزانہ کے استعمال کی بے شمار چیزیں ہیں، جس کو ہم غیر ملکی اشیاء پر فوقیت دے سکتے ہیں، اور یہ ہم سب کو ملکر کر کرنا چاہیے۔واضح رہے دو روز قبل پاکستانی روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 142 پر پہنچ گیا تھا۔

News Code 1886112

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =