فرانس میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری/ 200 مظاہرین گرفتار

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں تیسرے روز بھی ہزاروں مظاہرین نے ایندھن پرٹیکسوں کی شرح میں اضافے اور صدر میکرون کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا پولیس نے 200 کے قریب افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں تیسرے روز بھی ہزاروں مظاہرین نے ایندھن پرٹیکسوں کی شرح میں اضافے اور صدر میکرون کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا پولیس نے 200 کے قریب افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس سے جھڑپوں کے بعد سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹائروں اور سامان  کو آگ لگادی،پولیس نے 20 کے قریب مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ فرانسیسی وزارت  داخلہ کے  مطابق احتجاجی  ریلیوں میں 75 ہزار افراد  نے شرکت کی ہے جبکہ فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ایسا پر تشدد احتجاج دیکھنے میں نہیں آیا ۔وزارت داخلہ نے مظاہرین پر قابو پانے کے لیے قریباً پانچ ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے تھے تاہم ہزاروں مظاہرین کے سامنے پانچ ہزار پولیس اہلکار بھی بے بس نظر آئے تاہم پولیس نے مظاہرین کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے بے تحاشا آنسو گیس کے شیل برسائے ۔

News Code 1886110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =