چین میں کیمیکل پلانٹ میں دھماکے سے 22 افراد ہلاک

چین میں کیمیکل پلانٹ میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں کیمیکل پلانٹ میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چین کے شمالی صوبہ ہبائی کے شہر زیانگ جیاگو میں کیمیکل پلانٹ میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جب کہ 22 زخمی ہو گئے، دھماکے کے بعد پلانٹ میں آگ لگ گئی تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ آس پاس کے 15 گھر تباہ ہو گئے اور تقریباً 355 رہائشی عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ 50 کے قریب گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں جس میں 38 ٹرک اور 12 گاڑیاں شامل ہیں۔

News Code 1885998

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =