ایران میں زلزلے سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 716 تک پہنچ گئی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ " کرمانشاہ " میں 6.4 شدت کے زلزلے کے نتیجے زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 716 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ " کرمانشاہ " میں 6.4 شدت کے زلزلے کے نتیجے زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 716 تک پہنچ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایران کے مغربی صوبہ کرما شاہ میں اتواراورپیرکی درمیانی رات شدید نوعیت کا زلزلہ آیا۔ جس کی شدت ریکٹراسکیل پر6.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکزکرمانشاہ کے ضلع " سرپل ذہاب "  میں 7 کلومیٹرزیرزمین تھا۔ ایرانی حکام کے مطابق زلزلے سے سرپل ذہاب ، قصر شیرین اورگیلان غرب کے اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جہاں زخمیوں کی تعداد 716 تک پہنچ گئی ہے۔ زلزلہ سے متاثرہ علاقہ میں امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

News Code 1885942

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =