ایران اور عالم اسلام میں میلاد النبی (ص) مذہبی عقیدت اور احترام  کے ساتھ منائی جارہی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران اور عالم اسلام میں عید میلاد النبی (صلی الہ علیہ و آلہ وسلم )، حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کا جشن اور ہفتہ وحدت قومی جوش وجذبے اور مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور عالم اسلام میں عید میلاد النبی (صلی الہ علیہ و آلہ وسلم )، حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کا جشن اور ہفتہ وحدت قومی جوش وجذبے اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا جارہاہے۔ اس موقع پر ایران کے تمام چھوٹے بڑے تمام شہروں میں ، مساجد، امام بارگاہوں اور مزاروں پر محافل میلاد ، جلوسوں اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ قم اور مشہد مقدس ميں خصوصی پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ فرزندان توحید آنحضور (ص) اور حضرت امام جعفر صادق (ع)  کی مدح سرائی میں مشغول اور درود سلام کے نذرانے پیش کررہے ہیں جبکہ بچوں اور بڑوں میں شرینی اور رنگا رنگ کھانے پکا کر تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ آج  عالمی اسلامی وحدت کانفرنس کے شرکاء ، ایرانی عوام کے مختلف طبقات اور تہران میں اسلامی ممالک کے سفراء رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات بھی کریں گے۔

News Code 1885914

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =