ترکی میں ریموٹ نہ دینے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا

ترکی میں 16 سالہ لڑکے نے ٹی وی چینل تبدیل کرنے کے لیے ریموٹ نہ دینے پر بڑے بھائی کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں 16 سالہ لڑکے نے ٹی وی چینل تبدیل کرنے کے لیے ریموٹ نہ دینے پر بڑے بھائی کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ اناتولیہ کے ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں پیش آیا جہاں دونوں بھائیوں کے درمیان ریموٹ کا تنازع خوفناک انجام کا سبب بن گیا،  دونوں بھائی کمرے میں ٹی وی دیکھ رہے تھے کہ اس دوران چینل تبدیل کرنے کے لیے چھوٹے بھائی نے ریموٹ مانگا تو بڑے بھائی نے انکار کردیا۔بھائیوں کے درمیان تلخ کلامی سے شروع ہونے والا جھگڑا بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک جاپہنچا اور اسی اثنا میں 16 سالہ بھائی باورچی خانہ سے چھری اٹھا لایا اور بھائی کو پے درپے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ اہلِ خانہ نے فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے زخمی کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کی سرتوڑ کوشش کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا، پولیس نے ملزم کو قتل کے مقدمے میں گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

News Code 1885886

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =