مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ویتنام میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے 13 افراد ہلاک اور 4 لاپتہ ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق طوفانی بارشوں نے ملک کے جنوب وسطی علاقے میں تباہی مچائی، بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہوئے جس کی زد میں آکر کئی مکانات تباہ ہوئے اور لوگ ملبے تلے دب گئے۔ ڈیزازسٹر حکام کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش اور خطرناک علاقوں سے لوگوں کے انخلاء کیلئے ریسکیو کوششیں جاری ہیں۔

ویتنام میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے 13 افراد ہلاک اور 4 لاپتہ ہوگئے ہیں۔
News Code 1885744
آپ کا تبصرہ