پاکستانی وزير اعظم ایک روزہ دورے  پر امارات پہنچ گئے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے  پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر توانائی، وزیرپٹرولیم، مشیر برائے تجارت بھی ہیں۔وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر بات چیت ہوگی، اس کے علاوہ وزیراعظم نائب صدر اور وزیر اعظم متحدہ عرب امارات سے بھی ملاقات کریں گے ذرائع کے مطابق اس سفر میں امریکہ خآن کو متحدہ عرب امارات سے مالی پکیج ملنے والا ہے۔

News Code 1885716

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =