ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی گ سے ہلاکتوں کی تعداد 71 ہوگئی

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی تاریخ کی خطرناک ترین آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 71 ہوگئی جبکہ 1000 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی تاریخ کی خطرناک ترین آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 71 ہوگئی جبکہ 1000 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ میں لاپتہ افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ تلاشی کے دوران مزید 8 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ لگی تھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرتے ہوئے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جبکہ اس آگ کو تاریخ کی بدترین آگ قرار دیا جارہا تھا۔

News Code 1885710

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =