حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست

پاکستان قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان مسلم لیگ (نون) کے صدر شہباز شریف کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں درج کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست ارسال کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان مسلم لیگ (نون) کے صدر شہباز شریف کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں درج کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست ارسال کردی ہے۔ واضح رہے کہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز دونوں بھائیوں کو رمضان شوگرمل کیس کے معاملے میں تحقیقات کا سامنا ہے۔نیب کے مطابق دونوں افراد ڈائریکٹر کی حیثیت سے چنیوٹ میں فیکٹریوں کو ملانے والا پل تعمیر کرنے میں ملوث ہیں جس کے لیے سرکاری رقم کا استعمال کیا گیا۔ نیب کا کہنا ہے کہ مذکورہ منصوبے کے لیے اس وقت کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے 20 کروڑ روپے کی منظوری دی۔واضح رہے کہ حمزہ شہباز جو پنجاب اسمبلی کے رکن ہیں ، صاف پانی کمپنی کیس میں بھی تحقیقات کا سامنا کررہے ہیں۔

News Code 1885692

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =