مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ زمبابوے میں بس میں سوار مسافر کا گیس سیلنڈر پھٹنے سے 42 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ ہولناک حادثہ زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے سے550کلومیٹر کے دوری پر واقع گواندا ضلع میں پیش آیا۔زمبابوے براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی جانب سے شائع کی گئیں تصاویر میں جنوبی افریقہ کی سرحد اور بولاوایو کے درمیان قائم ہائی وے پر تباہ شدہ بس کو دکھایا گیا۔ پولیس کی ترجمان چیریٹی کرامبا نے بتایا کہ جمعرات کو رات گئے ہونے والے حادثے کی اطلاعات کے مطابق 42 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

زمبابوے میں بس میں سوار مسافر کا گیس سیلنڈر پھٹنے سے 42 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
News Code 1885682
آپ کا تبصرہ