پاکستان سپریم کورٹ کے موجودہ 8 ججز چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے

پاکستان سپریم کورٹ کے موجودہ 16 ججز میں سے 8 ججز کو چیف جسٹس کا منصب سنبھالنے کا موقع ملے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان سپریم کورٹ کے موجودہ 16 ججز میں سے 8 ججز کو چیف جسٹس کا منصب سنبھالنے کا موقع ملے گا۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار آئندہ سال 17 جنوری کو اپنی مدت مکمل کررہے ہیں، ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد 8 ججز کو بالترتیب یہ عہدہ سنبھالنے کا موقع ملے گا۔

اس فہرست میں جسٹس آصف سعید خان کھوسہ، جسٹس گلزار احمد، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں۔

آئین کے مطابق سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال مقرر ہے اور چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج کو چیف جسٹس کا عہدہ تفویض کیا جاتا ہے۔

سپریم کورٹ کے ججز کی موجودہ سنیارٹی لسٹ کے مطابق 8 ججز کو چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان بننے کا موقع میسر آئے گا۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے دیگر 8 ججز صاحبان چیف جسٹس کے منصب پر پہنچنے سے قبل ہی ریٹائر ہوجائیں گے۔

News Code 1885681

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =