عمران خان کا شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی بنانے سے انکار

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی بنانے سے انکار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی بنانے سے انکار کردیا ہے۔ عمران خان نے اپنے ایک بیان میں چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی (پی اے سی)کے انتخاب کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان ڈٹ گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو کسی صورت چیئرمین پی اے سی نہیں بنائیں گے۔ کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے کو چیئرمین پی اے سی نہیں بناسکتے۔ شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بناناملک سے مذاق ہوگا۔

News Code 1885677

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =