ترکی نے خاشقجی کے قتل کے بارے میں سعودی عرب کی  توضیح کو ناکافی قراردیدیا

ترکی کے وزیر خارجہ نے خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے بارے میں سعودی عرب کے ناقص تعاون پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے بارے میں سعودی عرب کی توضیحات بالکل ناکافی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے سعودی صحافی خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے بارے میں سعودی عرب کے ناقص تعاون پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاشقجی کے بہیمانہ  قتل کے بارے میں سعودی عرب کی توضیحات بالکل ناکافی ہیں۔ ترک وزیر خآرجہ نے کہا کہ سعودی عرب کے اٹارنی جنرل کی خاشقجی کے بارے میں توضیحات ناقص اور ناقابل قبول ہیں۔ ترک وزير خارجہ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ سعودی عرب خاشقجی کے قتل کے سلسلے میں بہت کچھ چھپانے کی تلاش و کوشش کررہا ہے اور حقائق کو سامنے لانے سے اجتناب کررہا ہے۔  ترک وزير خارجہ نے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب کو قتل میں ملوث 15 افراد کو تحقیقات کے لئے ترکی کے حوالے کرنا چاہیے کیونکہ ان افراد نے قتل کا ارتکاب ترک سرزمین پر کیا ہے۔

News Code 1885657

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =