فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں ،اسرائيل کے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں

فلسطین کی اسلامی تنظیم جہاد اسلامی کے اعلی رکن نے دو روزہ جنگ میں اسرائيل کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں ،دشمن کے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فلسطین کی اسلامی تنظیم جہاد اسلامی کے اعلی رکن محفوظ المنور نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں ،دشمن کے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔ جہاد اسلامی کے اعلی رکن نے اسرائيل کی طرف سے غزہ پر فوجی یلغار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ فلسطینیوں نے دو دن کے اندر ہی اسرائیل کو شکست سے دوچآر کرکے ثابت کردیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں اسرائیل کے ہر حملے کا جواب دینے ے لئے آمادہ ہیں۔ محفوظ المنور نے کہا کہ فلسطینی اہلکاروں نے اسرائیل کے ایک اہم فوجی افسر کو ہلاک کرکے ثابت کردیا کہ اگر فلسطینیوں کے لئے امن نہیں تو اسرائيلیوں کے لئے بھی امن نہیں۔ جہاد اسلامی کے رکن نے کہا کہ دو روزہ جنگ بندی کے بعد اسرائيلی وزير دفاع کا استعفی در حقیقت فلسطینی تنظیموں کی شاندار فتح ہے۔

جہاد اسلامی کے رکن نے سعودی عرب سمیت بعض عرب حکام کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ سازش پر مبنی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کے لئے عرب حکام نے آج تک کچھ نہیں کیا اور اس کے بعد بھی ہمیں ان سے کوئی توقع نہیں ۔ عرب حکام نے فلسطینیوں کے آلام میں اضافہ کیا ہے کمی نہیں کی۔ وہ فلسطینیوں کی مدد کے بجائے امریکہ اور اسرائیل کی مدد کررہے ہیں اور ان کی اس سازش سے عالم اسلام آگاہ ہے۔ اس نے کہا کہ فلسطینی عوام مسئلہ فلسطین کے ساتھ کسی کو بازی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اس نے کہا کہ ہم ایرانی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں جنھوں نے فلسطینیوں کی مزاحمت کو مزید مضبوط بنانے میں گرانقدر تعاون فراہم کیا۔

News Code 1885634

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =