پاکستان کو کشمیر نہیں چاہیے/ پاکستان اپنے 4 صوبے نہیں سنبھال سکتا

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کو کشمیر نہیں چاہیے ہمارے سیاستدان تو اپنے 4 صوبے نہیں سنبھال سکتے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کو کشمیر نہیں چاہیے ہمارے سیاستدان تو اپنے 4 صوبے نہیں سنبھال سکتے۔ شاہد آفریدی کی لندن میں دیئے گئے انٹرویو کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کشمیر کے حوالے سے وہ کہہ رہے ہیں کہ دنیا نے اسے ایک مسئلہ بنادیا ہے حالانکہ یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے، میں کہتا ہوں کشمیر پاکستان کو نہیں چاہیے بھارت کو بھی نہ دو بلکہ یہ ایک ملک بنے،کم از کم انسانیت تو زندہ رہے،انسانیت بڑی چیز ہے، کہیں پر بھی انسان مرتا ہے تو تکلیف ہوتی ہے،پاکستان سے تو اپنے چار صوبے سنبھالے نہیں جارہے۔ شاہد آفریدی نے بعد میں اپنے ٹوئیٹروضاحتی بیان میں لکھا کہ میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، میں ملک کے لیے جذباتی ہوں اور کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتا ہوں۔ انسانیت کا بول بالا اور کشمیریوں کو ان کا حق ملنا چاہیے۔

News Code 1885633

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =