اسرائیلی وزیردفاع  نے احتجاج کےطور پراستعفیٰ دے دیا

اسرائیلی وزیردفاع لیبرمین نے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیردفاع لیبرمین نے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اطلاعات  کے مطابق وزیر دفاع اویگڈور لیبرمین نے اسرائیلی حکومت کا فلسطینی تنظیم حماس کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنا تحریری استعفیٰ وزیراعظم نیتن یاہو کو بھیجوا دیا ہے، تاحال وزیراعظم ہاؤس نے استعفیٰ منظور ہونے یا مسترد کیے جانے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ حماس اور فلسطین کی دیگر چھوٹی مزاحمت کار تنظیموں نے اسرائیل کے ساتھ سیز فائر پر رضامندی کا اظہار کیا تھا۔ اسرائیل اور حماس نے یہ سیز فائر مصر کی مداخلت پر کیا جس کے تحت الیکشن کا انعقاد بھی کرایا جانا ہے۔ حماس نے سیز فائر کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا تھا کہ مصر کی مداخلت پر سیز فائر کا فیصلہ کیا ہے اور جب تک اسرائیل کی جانب سے معاہدے کا احترام کیا جاتا رہے گا تب تک حماس بھی ہتھیار نہیں اُٹھائے گی۔

News Code 1885629

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =