امریکہ نے سابق فوجی جنرل کو سعودی عرب میں اپنا نیا سفیر تعینات کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم عہدے پر فائز سابق فوجی جنرل جان ابی زید کو سعودی عرب میں امریکہ کا نیا سفیر مقرر کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم عہدے پر فائز 67 سالہ سابق فوجی جنرل جان ابی زید کو سعودی عرب میں امریکہ کا نیا سفیر مقرر کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں تعلیم حاصل کرنے والے اور عراق جنگ کے دوران اہم عہدے پر فائز سابق فوجی جنرل جان فلپ ابی زید کو سعودی عرب میں سفیر مقرر کردیا ہے۔ سعودی عرب میں امریکہ کے آخری سفیر جوزف ویسٹ پال جنوری 2017 میں سبکدوش ہوئے تھے۔

سعودی عرب میں نئے امریکی سفیر جان ابی زید ریٹائرڈ فوجی افسر ہیں جو امریکی مرکزی کمانڈ کے سب سے زیادہ عرصے تک سربراہ رہنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں اور عراق جنگ 2003 سے 2007 تک مشرق وسطیٰ میں تعینات رہے۔

News Code 1885628

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =