روہنگیا مسلمانوں پر ظلم ناقابل معافی

امریکی نائب صدر مائیک پینس نے میانمار کی رہنما آنگ سانگ سوچی سے گفتگو میں کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر ظلم ناقابل معافی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پینس نے میانمار کی رہنما آنگ سانگ سوچی سے گفتگو میں کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر ظلم ناقابل معافی ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پینس نے میانمار کی رہنما آنگ سانگ سوچی سے ایشیا پیسیفک سمٹ کے دوران ملاقات کی اور روہنگیا مسلمانوں پر میانمار فوج اور شدت پسندوں کے مظالم پر ناکافی تحقیقات پر تشویش کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران امریکی نائب صدر نے آنگ سانگ سوچی پر واضح کیا کہ وہ ناصرف میانمار میں مسلمان اقلیت کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہیں بلکہ اپنی فوج کو ماورائے عدالت اقدام سے بھی نہ روک سکیں، جس سے شدت پسندوں اور فوجیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔

جس پر میانمار کی رہنما آنگ سانگ سوچی نے وضاحت پیش کی کہ میانمار کی حکومت ان مظالم کی تحقیقات اپنے نظام اور قانون کے تحت کر رہی ہے۔

News Code 1885626

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =