بھارت میں ایک خاتون کے پیٹ سے کیلیں اور نٹ وغیرہ برآمد

بھارت میں ایک خاتون کے پیٹ سے حیرت انگیز طور پر کیلیں، نٹ، بولٹ، سیفٹی پن، بال پن سمیت دیگر لوہے اور اسٹیل سے بنی مختلف اشیاء بر آمد ہو ئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں ایک خاتون کے پیٹ سے حیرت انگیز طور پر کیلیں، نٹ، بولٹ، سیفٹی پن، بال پن سمیت دیگر لوہے اور اسٹیل سے بنی مختلف اشیاء بر آمد ہو ئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق احمد آباد کی رہائشی 40 سالہ ذہنی مرض میں مبتلا خاتون سنگیتا کو پیٹ کی شدید شکایت پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

خاتون کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ جب خاتون کو اسپتال لایا گیا تو اس کا پیٹ پتھر کی طرح سخت ہو رہا تھا۔ ایکسرے کرنے پر ان کے پیٹ میں ایک بڑا گچھا نظر آیا جبکہ پھیپڑوں کے آس پاس سیفٹی پن نظر آئی۔

انہوں نے کہا کہ ایک پن کی وجہ سے ان کے پیٹ کی اندرونی جلد میں سوراخ ہونے کا انکشاف ہو اتو فوری طور پر ان کا آپریشن کیا گیا۔جب ان کا پیٹ چیرا گیا تو ایک کے بعد ایک لوہے اور اسٹیل کی اشیاء ہاتھ آنے لگیں جن میں تیز دھار کی اشیاء ،زیورات سمیت دیگر دیڑھ کلو کا سامان بر آمد ہو اہے۔ اسپتال کے سینئر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ذہنی مریضوں میں ایک ایسی حالت پائی جاتی ہے جس میں وہ تیز دھار والی اور نا قابل ہضم چیزیں کھانے لگتے ہیں۔

News Code 1885624

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =