پاکستان کے اعلی پولیس افسر کو اغوا کے بعد افغانستان میں قتل کردیا گیا

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ پولیس کے اعلیٰ افسر ایس پی طاہر داوڑ کو مسلح افراد نے اسلام آباد سے اغوا کیا تھا جسے افغانستان منتقل کرنے کے بعد قتل کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ  پولیس کے اعلیٰ افسر ایس پی طاہر داوڑ کو مسلح افراد نے اسلام آباد سے اغوا کیا تھا جسے افغانستان منتقل کرنے کے بعد قتل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی جلال آباد میں پاکستان قونصل خانے کے اعلیٰ عہداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے جو کچھ دیر بعد طورخم بارڈر پہنچایا جائے گا۔ واضح رہے کہ طاہر داوڑ کو گزشتہ ماہ اسلام آباد کے علاقے جی ٹین فور سے اغوا کیا گیا تھا جب کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر خبریں اور تصاویر گردش کررہی تھیں کہ ایس پی طاہر داوڑ کو افغانستان میں قتل کردیا گیا ہے۔

News Code 1885621

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =