پاکستان کے شہر ساہیوال میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار

پاکستان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ساہیوال میں کارروائی کے دوران 3 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ساہیوال میں کارروائی کے دوران 3 وہابی دہشت گردوں کو  گرفتار کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کو9 ایل ملتان روڈ پر موٹر سائیکل کی تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے ڈیٹو نیٹر، بارودی مواد، پسٹل اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت محمدعباس عرف حمزہ، سعیداللہ خان، موسیٰ خان عرف روحانی کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیم سے ہے۔

News Code 1885618

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =