غزہ کی صورتحال کے بارے میں سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور غزہ کی صورتحال پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس کسی نتیجہ پر پہنچے بغیر ہی ختم ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور غزہ کی صورتحال پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس کسی نتیجہ پر پہنچے بغیر ہی ختم ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق کویت اور بولیویہ کی درخواست پر غزہ کی صورتحال پر غور کیلیے سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس منعقد ہوا جس میں اسرائیلی حملوں کے بعد کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تاہم اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا اور کشیدہ صورتحال سے نمٹنے اور اسرائیل کو بمباری سے روکنے کیلیے کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا۔ اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب ریاض منصور نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل مفلوج ہوچکی ہے اور کشیدگی ختم کرنے کی ذمے داری نبھانے سے قاصر ہے۔ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں گزشتہ روز 7 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے باعث دو دن کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 14 ہوگئی اور 30 سے زائد زخمی ہیں۔

News Code 1885610

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =