حماس اور اسرائیل کا فائر بندی پر اتفاق

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے حالیہ جھڑپوں کے بعد اسرائیل سے فائر بندی پر اتفاق کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب میڈیا کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے حالیہ جھڑپوں کے بعد اسرائیل سے فائر بندی پر اتفاق کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ دو روز سے جاری کشیدگی اور دو طرفہ کارروائیوں کے بعد حماس اور اسرائیل فوری طور پر فائربندی پر متفق ہوگئے ہیں، یہ صلح مصر کی ثالثی کی نتیجے میں قابل عمل ہوئی۔حماس نے تحریری بیان میں بتایا ہے کہ فائر بندی کا احترام کیا جائے گا تاہم یہ اسی صورت میں ہوگا کہ اسرائیل بھی اس  فیصلے کو یقینی بناتے ہوئے  برقرار رکھنے کی پالیسی اپنائے۔ واضح رہے کہ پیر اور منگل کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے جب کہ حماس کی جوابی راکٹ حملوں سے 19 صہیونی زخمی ہوگئے لیکن حماس نے سیکڑوں راکٹ اسرائیل پر داغ کر اسے خوف و ہراس میں مبتلا کردیا۔

News Code 1885608

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =