سعودی عرب میں سیلاب سے 30 افراد ہلاک

سعودی عرب کے شہری دفاع کے ادارے کے مطابق سعودی عرب میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے شہری دفاع کے ادارے کے مطابق سعودی عرب میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سعودی شہری دفاعی ادارے کے مطابق امدادی ٹیموں نے امدادی کارروائیوں کے دوران 1480 افراد کو بچالیا جبکہ گذشتہ ایک ماہ میں سعودی عرب کے 13 مختلف علاقوں میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

News Code 1885607

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 8 =