ایران میں سکوں کے بادشاہ سمیت دو افراد کو کرپشن کے جرم میں پھانسی دے دی گئی

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ نے ایران کے اقتصادی نظام میں خلل ڈالنے اور کرپشن میں ملوث ہونے کے جرم میں سکوں کے بادشاہ سمیت دو افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ نے ایران کے اقتصادی نظام میں خلل ڈالنے اور کرپشن میں ملوث ہونے کے جرم میں سکوں کے بادشاہ وحید مظلومین اور محمد قاسمی کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق تہران میں اعلی انقلابی عدالت نے آج سحر کے وقت وحید مظلومین بن حبیب اللہ اور محمد اسماعیل قاسمی بن غلامعلی کو فساد فی الارض، غیر قانونی معاملات  اور ایران کے اقتصادی نظام میں خلل پیدا کرنے کے جرائم میں پھانسی دے دی ۔

اطلاعات کے مطابق وحید مظلومین نے بڑے پیمانے پر غیر قانونی طریقہ سے ایران کے سکہ اور کرنسی کے بازار میں منظم طور پر خلل ایجاد کیا اور محمد اسماعیل قاسمی بھی اسی کے گروپ کا ایک فعال رکن تھا۔ ایرانی عدلیہ نے جرم ثابت ہونے پر انھیں سزائے موت کا حکم سنایا تھا جس پر آج سحر کے وقت عمل درآمد کردیا گیا ۔

News Code 1885606

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =