پیروز حناچی تہران کے میئر منتخب ہوگئے

پیروز حناچی اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے میئر منتخب ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کی اسلامی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں دو امیدواروں عباس آخوندی اور پیروز حناچی میں سے کسی ایک کو تہران کا میئر منتخب کرنا تھا ۔ اطلاعات کے مطابق پیروز حناچي 11 ووٹ لیکر تہران کے میئر منتخب ہوگئے جبکہ عباس آخوندی نے 10 ووٹ حاصل کئے۔ ایک ووٹ کے فرق سے پیروز حناچی جیت گئے ۔

News Code 1885579

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =