اسرائیل پر غزہ سے 200 راکٹوں سے حملہ/ 19 صہیونی زخمی

فلسطینی ذرائع کے مطابق فلسطینیوں نے مقبوضہ علاقوں پر 200 راکٹ فائر کئے ہیں جن کے نتیجے میں 19 صہیونی زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینیوں نے مقبوضہ علاقوں پر 200 راکٹ فائر کئے ہیں جن کے نتیجے میں 19 صہیونی زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے اینٹی میزآئل سسٹم نے صرف 60 میزائلوں کو ناکام بنایا ہے ادھر غزہ کے قریب صہیونی شہروں عسقلان، سدیروت اور دیگر شہروں میں خطرے کے آلارم بج رہے ہیں۔ فلسطینیوں نے کفار سٹی میں اسرائيلی فوجیوں کی ایک گاڑی کو بھی نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسطینی مزاحمت کار کم فاصلے تک اور درمیان فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں سے استفادہ کررہے ہیں۔ ادھر بحر المیت میں بھی خطرے کے الارم بج رہے ہیں۔

News Code 1885578

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =