پاکستان کی ایران کو گیس پائپ لائن منصوبہ پر مذاکرات کی دعوت

پاکستان نے ایران کو ایران پاکستان گیس لائن منصوبہ پر مذاکرات کی دعوت دے دی ہے، اس سے قبل تہران نے اسلام آباد کی جانب سے یک طرفہ طور پر آئی پی گیس لائن منصوبہ ملتوی کرنے پر پاکستان کیخلاف ثالثی عدالت جانے کی دھمکی دی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے ایران کو ایران پاکستان (آئی پی ) گیس لائن منصوبہ پر مذاکرات کی دعوت دے دی ہے، اس سے قبل تہران نے اسلام آباد کی جانب سے یک طرفہ طور پر آئی پی گیس لائن منصوبہ ملتوی کرنے پر پاکستان کیخلاف ثالثی عدالت جانے کی دھمکی دی تھی۔

اطلاعات  کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ایران سے گیس لائن منصوبہ پر مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے 2016 میں نواز شریف حکومت نے ملتوی کردیا تھا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے پٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان نے اپنے ایرانی ہم منصب کو خط لکھ کر گیس لائن منصوبہ پر مذاکرات کے ازسر نو آغاز کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق پٹرولیم وزیر نے 6 نومبر کو لکھے گئے خط میں گیس لائن منصوبہ پر رکی ہوئی بات چیت کو جوائنٹ ورکنگ گروپ کی سطح پر دوبارہ سے شروع کرنے کا کہا ہے۔

News Code 1885565

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =