فلسطینی تنظیموں کی ایران پر امریکی پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت

فلسطین کی اسلامی تنظیموں حماس اور جہاد اسلامی نے ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی اطلاع رسانی سینٹر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کی اسلامی تنظیموں حماس اور جہاد اسلامی نے ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حماس اور جہاد اسلامی کا کہنا ہے کہ امریکہ عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے اور ایران کے خلاف اس نے تسلط پسندانہ پالیسی کو اپنا رکھا ہے ۔ فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے اسرائیل کی بھر پور حمایت، فلسطینی عوام،  اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اس کی معاندانہ سازشوں کا حصہ ہے ۔ فلسطینی تنظیم حماس نے بھی ایک بیان میں ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرکے اپنے تسلط کو مضـوط بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ لیکن علاقاائی قومیں امریکہ اور اس کے اتحادی عرب حکمرانوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گی۔ حماس اور جہاد اسلامی نے ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ بھر پور ہمدردی کا اظہار کیا  اور ایران کے ساتھ تعاون پر تاکید کی ہے۔

News Code 1885388

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =