افغانستان میں اتحادی فوج کی فائرنگ سے 7 داعش دہشت گرد ہلاک

افغانستان میں اتحادی فوج کے ہیلی کاپٹر نے داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 7 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں اتحادی فوج کے ہیلی کاپٹر نے داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 7 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگر ہارمیں فوجی آپریشن میں افغانستان کی بری فوج نے بھی حصہ لیا اور علاقے کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ۔ ادھر بلخ صوبے میں طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں دو طالبان ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ متاثرہ علاقے میں تاحال آپریشن جاری ہے۔

News Code 1885361

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =