امریکی ریاست میامی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست میامی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ریاست میامی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق امریکی ریاست میامی کے شہر ٹلہسی میں واقع یوگا سینٹر میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔حملہ آور جو اکیلا ہی تھا اس نے بعد میں خود کو گولی مار لی،فوری طور پر اس حملے کے اسباب سامنے نہیں آئے ہیں۔ واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

News Code 1885306

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 0 =