کویت میں ہزاروں پاکستانی ، بنگلہ دیشی اور مصری باشندے گرفتار

کویت میں اس وقت ہزاروں پاکستانی ، بنگلہ دیشی اور مصری باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت میں اس وقت ہزاروں پاکستانی ، بنگلہ دیشی اور مصری باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کویت کے سکیورٹی دستوں نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ایک بڑے گینگ کو بھی گرفتارکرلیا ہے جس کے نتیجے میں تقریبا 2900 غیر قانونی تارکین وطن قانون کے شکنجے میں آ گئے ہیں۔جن میں سے بیشتر کا تعلق پاکستان سے ہے جبکہ اس کے بعد بنگلہ دیشی اور مصری باشندے بھی سینکڑوں کی گنتی میں شامل ہیں۔ وزرت داخلہ کے اہلکاروں کے مطابق حال ہی میں 90 تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ 3 جعلی کمپنیوں کی جانب سے ان کے مختلف سرکاری اداروں کے ساتھ ملازمت کے معاہدے کرائے گئے تھے۔کویت میں قیام کے دوران انہوں نے ملازمت حاصل کرنے کے لیے ان جعلی کمپنیوں کو بھاری رقم ادا کی مگر انہیں اس کے بدلے میں ملازمت نہیں مِلی۔بعد میں پتا چلا کہ یہ سب فراڈ تھا۔ ایسی کوئی نوکریوں کا وجود ہی نہیں تھا۔ اس پر سرکاری استغاثہ کے انسپکٹرز کی جانب سے انسانی سمگلنگ میں ملوث ان تینوں کمپنیوں کے مالکان کو پوچھ گچھ کی غرض سے گرفتار کیا گیا، تاہم ان کا اس فراڈ میں کردار ثابت نہ ہونے پر فی الحال انہیں ضمانت پر رہا کرد یا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کویت میں اس وقت ہزاروں کی تعداد میں غیر قانونی تارکینِ وطن موجود ہیں جن کو گرفت میں لانے کے لیے مختلف سیکیورٹی اداروں کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے کریک ڈان جاری ہے۔ جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد کو گرفتار کر کے کویت سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔

News Code 1885301

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =