برازیل کا سفارت خانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان

برازیل کی نومنتخب صدر نے اسرائیل میں برازیل کے سفارت خانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر برازیل کے نومنتخب صدربولسونارو نے اسرائیل میں برازیل کے سفارت خانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دائیں بازو کے 63 سالہ سخت گیر رہنما بولسونارو چار روز قبل 55 فیصد ووٹ لے کر صدارتی انتخاب میں کامیاب ہوئے تھے۔اپنی ٹویٹ میں نومنتخب صدر کا کہنا تھا کہ اپنی انتخابی مہم کے دوران اسرائیل کو تسلیم کرنے اور سفارت خانے کی یروشلم منتقلی کا جو وعدہ کیا تھا اُسے پورا کرنے کا وقت آگیا ہے، اب ہم جلد اسرائیل میں سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت القدس منتقل کردیں گے۔ اسرائیل ایک خود مختار ریاست ہے جس کا احترام ہم پر لازمی ہے۔ برازیل کے نومنتخب صدر کے فیصلے کے بعد امریکہ اور گوئٹے مالا کے ساتھ برازیل تیسرا ملک ہو گا جس نے اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کیا۔ امریکی صدر نے 6 دسمبر2017 میں یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کیا تھا۔

News Code 1885295

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =