آسیہ مسیح کیس کے عدالتی فیصلے میں فوج کو گھسیٹنا افسوس ناک

پاکستانی فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفورکا کہنا ہے کہ آسیہ مسیح کیس کے عدالتی فیصلے میں پاکستانی فوج کو گھسیٹنا افسوس ناک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفورکا کہنا ہے کہ آسیہ مسیح کیس کے عدالتی فیصلے میں پاکستانی فوج کو گھسیٹنا افسوس ناک ہے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ تمام مسلمانوں کا حضورپاک (ص) سے محبت کا رشتہ ہے، حضور    (ص)  سے محبت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا، اسلام ہمیں امن، درگزر اور محبت کا درس دیتا ہے۔ ہمیں اسلامی تعلیمات اور قانون کو نہیں چھوڑنا چاہیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آسیہ بی بی کا کیس گزشتہ 10 سال سے عدالتوں میں چل رہا ہے، اس کا فیصلہ بھی قانونی معاملہ ہے،  بہترہوگا آسیہ بی بی کے معاملے میں قانونی عمل کومکمل ہونے دیا جائے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف مذہبی جماعتوں نے دھرنا دیا، ملک میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھی جائے اور چاہتے ہیں کہ صورتحال پُرامن طریقے سے حل ہوجائے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ فوج کو ہر معاملے میں گھسیٹنا افسوسناک ہے، افواج پاکستان پچھلی 2 دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے قریب ہیں اور ہماری توجہ نہ ہٹائی جائے۔ آئین اور قانون کے احترام کے ساتھ فوج کے خلاف بیانات سے گریز کیا جائے۔

News Code 1885282

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =