انڈونیشیا میں حادثے کے شکار طیارے کا بلیک باکس مل گیا

انڈونیشیا میں سمندر میں گرنے والے مسافر طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے جس کے ذریعے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے میں مدد ملے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں سمندر میں گرنے والے مسافر طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے جس کے ذریعے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے میں مدد ملے گی۔ پیر کے روز انڈونیشیا  کے دارالحکومت جکارتہ سے سماٹرا جزیرہ جانے والی نجی ایئرلائن ’لائن ایئر‘ کا مسافر طیارہ بوئنگ 737 اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد سمندر میں جاگرا تھا۔ واقعے میں جہاز میں سوار 189 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔ غوطہ خور آج طیارے کا بلیک باکس سمندر سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ تاحال طیارہ گرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔ طیارہ ٹیک آف کے 15 منٹ بعد ہی سمندر میں گر گیا تھا۔

News Code 1885265

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =