ناسا نے بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کی تصویریں جاری کردیں

امریکی خلائی ادارے ناسا نے بھارتی ریاست پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کی تصویریں جاری کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی خلائی ادارے ناسا نے بھارتی ریاست پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کی تصویریں جاری کردی ہیں۔ فصلوں کی باقیات جلانے سے بھارت میں اسموگ پھیلتا ہے۔ ناسا نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ان واقعات میں مزید اضافہ ہوگا۔ناسا کی تصویر میں سرخ دائروں کے ذریعے بھارتی پنجاب کے ان علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں فصلوں کے باقی بچ جانے والے کچرے کو آگ لگائی گئی ہے۔

ناسا نے خبردار کیا ہے کہ فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات سے نئی دہلی اور اتر پردیش کی فضا مزید آلودہ ہوگی۔

دوسری جانب نئی دہلی میں اسموگ میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد 10روزہ ایمرجنسی صورت حال نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت اہم صنعتی علاقہ بند کر دیا گیا ہے،جبکہ تعمیراتی اور کھدائی کے کاموں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

News Code 1885263

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =