ازبکستان کے وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

ازبکستان کے وزیر خارجہ عبداللہ عزیز ایک روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ازبکستان کے وزیر خارجہ عبداللہ عزیز ایک روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق ازبک وزیر خارجہ عبداللہ عزیز آٹھ رکنی وفد کے ہمراہ آج چکلالہ ائیرپورٹ پہنچے۔ ازبک وزیر خارجہ عبداللہ عزیز اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرینگے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی جائیگی۔ازبکستان کے وزیر خارجہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے بھی ملاقات کرینگے۔

News Code 1885254

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 5 =