عمران خان آج چین کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان آج چین کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان آج چین کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ جس کے دوران وہ چینی صدر، وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تجارت کے فروغ کےلئے بات کریں گے جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان کو سرکاری وفد کے ہمراہ 2 نومبر کو چین روانہ ہونا تھا، تاہم گذشتہ روز ان کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی اور اب وہ آج روانہ ہوں گے۔

News Code 1885253

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =