21 اکتوبر، 2018، 10:22 PM

ڈیرہ غازی خان میں دو بسوں کے تصادم میں 19افراد ہلاک

ڈیرہ غازی خان میں دو بسوں کے تصادم میں 19افراد ہلاک

ڈیرہ غازی خان کے علاقے غازی گھاٹ کے قریب دو بسوں کے درمیان تصادم میں 19افراد ہلاک ہوگئے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے علاقے غازی گھاٹ کے قریب دو بسوں کے درمیان تصادم میں 19افراد ہلاک ہوگئے ۔ریسکیوذرائع کے مطابق حادثے میں 35 سے زائد افراد  زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈی جی خان حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد آپس میں رشتہ دار ہیں،جن میں سے بیشتر کا تعلق ملتان سے تھا۔

News ID 1884984

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha