مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے علاقے غازی گھاٹ کے قریب دو بسوں کے درمیان تصادم میں 19افراد ہلاک ہوگئے ۔ریسکیوذرائع کے مطابق حادثے میں 35 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈی جی خان حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد آپس میں رشتہ دار ہیں،جن میں سے بیشتر کا تعلق ملتان سے تھا۔
ڈیرہ غازی خان کے علاقے غازی گھاٹ کے قریب دو بسوں کے درمیان تصادم میں 19افراد ہلاک ہوگئے ۔
News ID 1884984
آپ کا تبصرہ