خاشقجی نے سعودی عرب کو عالمی سطح پر رسوا اور بدنام کردیا

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے جمال خاشقجی کے واقعہ میں سعودی عرب کو عالمی سطح پر رسوا اور بدنام کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے جمال خاشقجی کے واقعہ میں سعودی عرب کو عالمی سطح پر رسوا اور بدنام کردیا ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہم خاشقجی کے واقعہ میں سعودی عرب کو بڑے پیمانے پر تبلیغی حملے کا نشانہ بنا سکتے تھے لیکن ہم نے اس واقعہ پر عالمی رد عمل آنے تک صبر کیا اور اب معلوم ہوتا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی سنگين ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب اور امریکہ سخت مشکلات میں پھنس گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کا یہ دعوی مردود ہے کہ خاشقجی کو استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ کے بعض سرکش افراد نے قتل کیا۔

News Code 1884931

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =